اسلام آباد (بیورو رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کیسنیئر رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے مستعفی ہوگئے۔بزرگ رہنما قاضی انور کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت اور تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی اور پی ٹی آئی میں مجھے بہت تکلیف پہنچی۔ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ذاتی تعلق رہے گا۔خیال رہے کہ قاضی انور ایڈووکیٹ انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر بھی تھے، وہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سمیت متعدد کمیٹیوں کے ممبر بھی تھے۔