کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے اہلکارسی پی او میں داخلے کے لئے پہلے تحریری اجازت ,مقصد اورآمد کا وقت لکھنا ضروری ہے
پشاور(آئی این پی )پشاور میں سینٹرل پولیس آفس میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔اے آئی جی آپریشنز نے خط تمام ڈی پی اوز،آر پی اوز اوردیگر یونٹس کیسربراہان کو ارسال کردیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے اہلکارسی پی او میں داخلے کے لئے پہلے سے تحریری اجازت لیں گے خط میں کہاگیاکہ اہلکاروں کی جانب سے اجازت متعلقہ افسران سیلی جائیگی،تحریری اجازت نامے میں سی پی او آنے کا مقصد اورآمد کا وقت لکھنا ضروری ہے،بغیراجازت سی پی او میں داخلہ مستقبل میں ممنوع ہوگا۔