دو بچوں کے والد احمد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پہلے دہشت گرد پر چھلانگ لگا دی
اس بہادری کے دوران دوسرے دہشت گرد نے انہیں 2 گولیاں مار دیں،ہسپتال داخل
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران احمد ال احمد نے غیر معمولی جرات اور انسانیت کی مثال قائم کی۔ 43 سالہ فروٹ شاپ کے مالک اور دو بچوں کے والد احمد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پہلے دہشت گرد پر چھلانگ لگا دی تاکہ لوگوں کو بچایا جا سکے۔ اس بہادری کے دوران دوسرے دہشت گرد نے انہیں 2 گولیاں مار دیں۔ احمد اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔احمد ال احمد آج بونڈی بیچ حملے کے ہیرو کے طور پر یاد کیے جا رہے ہیں، جن کی جرات نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ عام انسان بھی غیر معمولی بہادر ہو سکتا ہے۔