امریکا میں خالصتان کے قیام کے لیے اتوار کو ریفرنڈم کرایا جائے گا۔
اس سلسلے میں، امریکا میں قائم خالصتان کے حامی تنظیم ’سکھس فار جسٹس‘ کے بانی گرپت ونت سنگھ پنوں نے لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا اور ریفرنڈم کا اعلان کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں بھاری قرضوں کے سبب 18 ہزار سکھ کسان خودکشی کر چکے ہیں، جس کے باعث خالصتان کے قیام کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔اس موقع پر، گرپت ونت سنگھ پنوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو مبارکباد بھی دی اور کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔