نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگنے پر بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے ڈھیر کے پیچھے چھپنا پڑا

نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے لگنے پر بھارتی سفارتی وفد کو کوڑے کے ڈھیر کے پیچھے چھپنا پڑا

نیویارک: بھارتی پارلیمانی سفارتی وفد کو سکھوں کے احتجاج کے دوران کوڑے کے ڈھیر کے پیچھے چھپنا پڑا

نیویارک میں بھارتی وزیر ششی تھرور کی قیادت میں پارلیمانی سفارتی وفد کو خالصتان زندہ باد کے نعرے لگانے والے سکھ مظاہرین کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل پریس کلب واشنگٹن کی عمارت سے نکلتے ہوئے مظاہرین نے بھارتی وفد کو گھیر لیا، جس کے باعث بھارتی وفد کو احتجاج سے بچنے کے لیے قریبی گاربیج ڈمپ کے پیچھے چھپنا پڑا۔ ششی تھرور اور ان کے ساتھ موجود وفد کے ارکان مظاہرین کی موجودگی کی وجہ سے وہاں چھپے رہے۔یہ واقعہ بھارتی حکومت کے خلاف خالصتانی تحریک کے حامیوں کے احتجاج کی تازہ مثال ہے جو بیرون ملک بھی اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔