اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سہولیات مزید آسان بنانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ سروسز کو مزید موثر اور عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے قانونی اصلاحات اور پالیسی ریفارمز کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ای پاسپورٹ کے جدید حفاظتی نظام اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس میں شامل سکیورٹی خصوصیات کے حوالے سے افسران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی