پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال میں شرکت کے لیے میکسیکو روانہ ہوگی، جہاں یہ عالمی ایونٹ 5 مئی سے 15 مئی تک میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 30 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے مقابلے شامل ہوں گے۔ یہ ایونٹ سڑکوں سے وابستہ بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے ایک عالمی سطح کی تحریک کے طور پر جانا جاتا ہے، جس میں نوجوانوں کی قیادت کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔پاکستان کی ٹیم کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے والی تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت شرکت کرے گی۔ اس ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کا موقع بھی ملے گا، جہاں وہ عالمی سطح پر اپنے تجربات اور پیغام کو اجاگر کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے 2022 میں قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی اور سلور میڈل اپنے نام کیا تھا، جس کے بعد اس بار بھی ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔