عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیورات اور قیمتی دھاتوں کی قیمتیں نئی بلند ترین سطحوں کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت بڑھ کر 4,811 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کا اثر براہِ راست مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,001 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے بڑھ کر 8,404 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 124 روپے اضافے کے بعد 7,205 روپے تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری (safe haven) کی طرف رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے اور پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم گزشتہ روز سے ایک بار پھر اضافہ کا رجحان غالب آ گیا ہے۔