امریکا اور ایران کے درمیان دہائیوں پر محیط بداعتمادی فوری ختم نہیں ہو سکتی:جے ڈی وینس

امریکا اور ایران کے درمیان دہائیوں پر محیط بداعتمادی فوری ختم نہیں ہو سکتی:جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دہائیوں پر محیط اعتماد کا فقدان ایک ہی رات میں ختم نہیں ہو سکتا، اس لیے مکمل معاہدے تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کسی عارضی نہیں بلکہ ایک جامع اور دیرپا معاہدہ چاہتا ہے، اسی وجہ سے ابھی حتمی ڈیل طے نہیں ہو سکی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ مذاکراتی عمل میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مکمل اتفاق رائے ابھی باقی ہے۔ ان کے مطابق مجوزہ معاہدے کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا اور خطے میں کسی بھی غیر مستحکم سرگرمی سے دور رکھنا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اگر مضبوط معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران کو عالمی معیشت میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع مل سکتا ہے اور امریکا بھی معمول کے اقتصادی تعلقات بحال کر سکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو “محتاط طور پر مثبت” قرار دیا اور کہا کہ جنگ بندی برقرار رہنا ایک اچھا اشارہ ہے۔