لاہور(کرائم )میٹرو بس اسٹیشن پرطالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ذرائع کے مطابق انارکلی اسٹیشن پر میٹرو ملازم نے طالبہ کو ہراساں کیا،متاثرہ طالبہ نے 15 پر کال کر کے پولیس سے مدد مانگی موقع پر موجود افراد نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔