پاکستان کی معاشی گروتھ 3اعشاریہ 6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان
رواں سال مہنگائی 7اعشاریہ2 فیصد تک جانے کا خدشہ : آ ئوٹ لک رپورٹ
واشنگٹن(خصوصی رپورٹ )عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )نے ورلڈ اکنامک آ ئوٹ لک رپورٹ 2026ء جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے عالمی معاشی ترقی کو متاثر کیا اس لئے عالمی ترقی کی رفتار 0اعشاریہ 2 فیصد کمی سے 3اعشاریہ 4 فیصد رہنے کا امکان ہے ،رپورٹ میں پاکستان میں بھی معاشی شرح نمو سست،مہنگائی بڑھنیکی پیشگوئی کی گئی ہے ، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 3اعشاریہ 6 فیصد رہنیکاامکان ہے،حکومت نیاس سال معاشی ترقی کا ہدف 4اعشاریہ 2 فیصد مقرر کر رکھا ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7اعشاریہ 2 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اگلے مالی سال مہنگائی مزید بڑھ کر 8اعشاریہ 4 فیصدتک جانے کا خدشہ ہے،گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 5 فیصدریکارڈ کی گئی تھی ، پاکستان میں اس سال بیروزگاری 7اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہوکر 6اعشاریہ 9 فیصد رہے گی، اگلیمالی سال بے روزگاری مزید کم ہو کر 6اعشاریہ 5 فیصد پر آسکتی ہے۔ورلڈ اکنامک آ ئوٹ لک رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکا ئونٹ خسارہ جی ڈی پی کا0اعشاریہ 4 فیصد ہو سکتا ہے،اگلے سال کرنٹ اکا ئونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0اعشاریہ 9 فیصد تک جا سکتا ہے،جنگ سیعالمی انرجی سپلائی اور مارکیٹس متاثر ہوئیں ، عالمی برادری بدلتی معاشی صورتحال کے مطابق نئی اقتصادی ترجیحات اپنائے، جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جنگ کی مدت اور شدت عالمی معیشت کے مستقبل کا تعین کرے گی۔