ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی16 ویں برسی 14اپریل منگل کو منائی گئی

جہانیاں(آن لائن) ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر اسرار احمد کی16ویں برسی 14اپریل منگل کو منائی گئی ۔ڈاکٹر اسرار احمد اپریل1932ء کو بھارت کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے تقسیم کے بعد آپ نے لاہور کو اپنا مسکن بنایا دوران تعلیم وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک ہو گئے وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے وہ جماعت اسلامی میں شامل رہے تاہم بعض اختلافات کے باعث وہ جماعت اسلامی سے علیحدہ ہو گئے اور انہوں نے تنظیم اسلامی قائم کر لی۔ڈاکٹر اسرار احمد جنرل ضیاء الحق کی مجلس شوریٰ کے ممبر بھی رہے ۔ڈاکٹر اسرار احمد ایک معروف اسلامی سکالر اور مبلغ تھے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر،سیرت نبویؐ پر سو سے زائد کتب تصنیف کیں بحیثیت مقررانہوں نے سینکڑوں لیکچر دیے حکومت پاکستان نے ان کے خدمات کے اعتراف میںانہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ڈاکٹر اسرار احمد 14اپریل2010ء کو 78برس کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے