لاہور (خصوصی رپورٹ) وساکھی میلہ کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ سچا سودا فاوق آباد کی یاترا کی ، میلے کی مرکزی تقریب آج 14 اپریل کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزرا، بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد اور سکھ یاتریوں کی بڑی تعد اد شرکت کرے گی۔