واشنگٹن (آئی این پی )اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو نچلے زمینی مدار میں روانہ کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس نے کہا کہ سیٹلائٹس کو فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلائی لانچ کمپلیکس 4 ایسٹ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:58 بجے کے قریب کیلی فورنیا میں وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے روانہ کیا گیا۔اسپیس ایکس نے بیان میں کہا، "اس مشن کو سپورٹ کرنے والے پہلے مرحلے کے بوسٹرکیلئے یہ 12ویں پرواز تھی جس نے پہلے NROL-126، ٹرانسپورٹر 12، اسفیئریکس، NROL-57، اور اب آٹھ اسٹار لنک مشن شروع کیے تھے