امریکا میں گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی،ایک شخص گرفتار

   واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، شدید آتشزدگی سے گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم، گورنر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  آگ لگانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے