عالمی نمبر ایک کو شکست‘ قازقستان کی ایلینا ریباکینا یو ایس اوپن کی چمپئن بن گئیں

نیویارک (سپورٹس ڈیسک) قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاہے۔ فائنل میں ایلینا ریباکینا نے عالمی نمبر ایک آریانا سبالینکا کو شکست دی۔ یو ایس اوپن کی فتح کے ساتھ ایلینا ریباکینا عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں۔ آریانا سبالینکا مسلسل تیسرا یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہیں۔ سیمی فائنل میں ریباکینا نے امریکی سٹار کوکو گاف کو 6-3، 4-6، 4-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔