ٹیکسلا (آئی این پی)وفاقی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے پاسپورٹ آفس ٹیکسلا میں پاسپورٹ کے اجرا کی مبینہ بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد فیاض حسین کے ہمراہ عوام میں پائی جانے والی ابہام کی صورتحال وضاحت پیش کردی ۔کوہستان ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت ختم نہیں کی گئی بلکہ اس کی ذمہ داری نادرا کو منتقل کردی گئی ہے، جس سے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی