انجینیئرز ملک کے دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں: نہال ہاشمی

کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے وزیر اعظم  شہبازشریف نے انجینیرز  کیلئے  لیپ ٹاپ سمیت کئی تعلیمی منصوبے دئیے ہیں انجینیئرز ملک کے دفاع سمیت تمام شعبوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وہ  این ای ڈی یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ گورنر سندھ  جو  صوبے کی سرکاری جامعات کے بھی چانسلر  ،کا کہنا تھا کہ آپ طلبہ میزائل بناتے ہیں جہاز بناتے ہیں آپ سائبر سیکیورٹی دیتے ہیں آپ زراعت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں آپ ملکی دفاع کررہے ہیں ایکسرے ، ایم آر آئی اور دیگر میڈیکل آلات انجینیرز نے ہی بنائے ہیں نہ صرف طب بلکہ یہ معاشرہ اور اس کی ترقی آپ انجینیرز کے بغیر ادھوری ہے