پشاور(آئی این پی ) تحریک انصاف کے رہنما ،صوبائی وزیر کے پی برائے اعلیٰ تعلیم وبلدیات میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی سے زیادہ ترقیاتی کام پشاورمیں ہوئے ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کا اگلامرحلہ خیبرپختونخوا میں ہوگا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے وہاں پر بھی کہا کہ کبھی پشاور آئیں ، آپ کو دکھاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہناتھاکہ عمران خان کی پارٹی کو ہائی جیک نہیں کیا جاسکتا، کوئی بڑے سے بڑا طرم خان بھی آجائے تو نہیں کرسکتا۔ تحریک انصاف ، عمران خان ہے اور عمران،تحریک انصاف ہیں