جماعتِ اسلامی کا نومبر کے وسط میں سپر لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

جماعتِ اسلامی کا نومبر کے وسط میں سپر لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ

جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب سپر لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

 قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے نومبر کے وسط میں مارچ کے دوبارہ آغاز کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں سپر لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ سٹیئرنگ کمیٹی نے بھی مارچ کے انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہر صورت ہوگا۔قائم مقام امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی کی ملاقات میں عوام کو 8 سے 10 روز کے اندر ریلیف فراہم کرنے کی بات ہوئی تھی۔

 تاہم اگر حکومت مذاکرات کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے میں کامیاب نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اپنی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرے گی۔لیاقت بلوچ نے واضح کیا کہ مذاکرات کے نتائج کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، تاہم مارچ کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب سپر لانگ مارچ دوبارہ شروع کیے جانے کا عندیہ بھی دیا۔