لوگ کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے عطیات دینے میں اپنا کردار ادا کریں
دبئی (شوبز ڈیسک) اداکارہ صنم سعید کینسر ہسپتال کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب میں اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔حال ہی میں ہسپتال کے لیے دبئی میں منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی والدہ کی بیماری اور ان سے جڑی یادوں کا ذکر کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔صنم سعید نے کہا ہے کہ ان یادوں کو دوبارہ بیان کرنا میرے لیے آسان نہیں، تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج اور اس مقصد کے لیے عطیات دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔