اس سال خشک سردی کی پیشگوئی، بارشیں معمول سے کم , پنجاب میں اسموگ بڑھنے کا خدشہ

اس سال خشک سردی کی پیشگوئی، بارشیں معمول سے کم , پنجاب میں اسموگ بڑھنے کا خدشہ

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال موسمِ سرما کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جس کے باعث خشک سردی کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بار پہاڑوں پر برفباری بھی معمول سے کم ہوگی، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کی کمی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ متوقع ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فارکاسٹنگ فاروق ڈار نے بتایا کہ فی الحال مغربی ہواؤں کا کوئی سلسلہ نظر نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے موسم خشک رہے گا اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت کچھ زیادہ محسوس ہوگا۔موسمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم کے باعث پنجاب کے میدانی علاقے آئندہ ہفتوں میں اسموگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ نومبر اور دسمبر میں فضائی آلودگی بڑھنے، حدِ نگاہ متاثر ہونے اور صحت کے مسائل میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردیاں نسبتاً خشک اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔