کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے شہر میں سٹریٹ کرائمز اور رینجرز کو مقدمات کے اندراج کے اختیارات دینے سے متعلق شہری کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دیا۔سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار سے استفسار کیا آپ کس کے مفاد کو پورا کرنے کے لئے عدالت آئے ہیں؟۔عدالت نے درخواست کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا