اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بکنگ کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے ،بکنگ کی ڈیڈ لائن میں صرف بارہ روز باقی رہ گئے ، 15 روز میں پرائیویٹ حج آپریٹرز صرف 9295 عازمین کی بکنگ کر سکے، جبکہ 29 ہزار 51 پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ ابھی کی جانی باقی ہے ،گزشتہ برس کے 21654 اور 9295 نئی بکنگ کے ساتھ 30949 نشستوں پر بکنگ ہوگئی،پرائیویٹ آپریٹرز 38 ہزار 346 کے حج کوٹے پر بکنگ کر رہے ہیں، پرائیویٹ سکیم کے تحت عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ پیداہوگیا، وزارت مذہبی امور کا پرائیویٹ حج سکیم کو سرکاری سکیم میں ضم کرنے پر غورکیا جارہا ہے ، حج بکنگ کی آخری تاریخ میں 12دن باقی رہ گئے،حج آپریٹرز نے 29 ہزار سے زائد نشستوں پر بکنگ کرنی ہے۔پرائیویٹ حج کے لئے بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے،مقررہ تاریخ تک بکنگ مکمل نہ ہونے پر پرائیویٹ حج کوٹہ سرکاری کوٹے میں ضم کیا جا سکتا ہے۔وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لیے پرائیویٹ آپریٹرز کو تحریری ہدایت دے چکی ہے، رواں برس پرائیویٹ آپریٹرز کا کوٹہ 90 ہزار سے کم کر کے 60 ہزار کر دیا گیا، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے بکنگ کا آغاز 19 ستمبر سے کیا تھا۔