روئی کی قیمتیں 700 روپے فی من کم ہوگئیں

 لاہور(آئی این پی )روئی کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران 700 روپے فی من کم ہوگئیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کاکہناہے کہ روئی کی قیمتیں کمی کے بعد 15 ہزار 250 روپے سے 15 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں۔احسان الحق کے مطابق عالمی منڈیوں میں روئی کے سودوں میں مندی کا رجحان ہے