جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا:گورنر

پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی کا   ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفی منظور نہیں ہوتا وزیراعلی کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا ۔انہوں نے سوال کیا کہ نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں ہوں، اطمیناں میرا آئینی حق ہے، علی امین بدھ کو میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلائوں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا۔