بلوچستان:مرمت کے باعث ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل

جعفر ایکسپریس منسوخ، جناح پیپلز ٹرین بھی معطل ، مسافروں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) بلوچستان میں ضروری مرمتی کاموں کے باعث ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل کردی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کردیا گیا  اس کے علاوہ سریاب اور کچلاک کے درمیان چلنے والی جناح پیپلز ٹرین بھی معطل کردی گئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ ٹرین سروس کی اچانک معطلی کے باعث مسافروں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔