پیکو روڈ پر 2 ٹرالوں میں تصادم، 1ڈرائیور زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) پیکو روڈ پر 2سیمنٹ سے لدے 22ویلر ٹرالے آپس میں ٹکرا گئے،بائیس ویلر ٹرالوں میں تصادم سے ڈرائیور زخمی ہوگیا،زخمی ڈرئیور کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پیکو روڈ پر 2بائیس ویلر ٹرالر یوٹرن لینے کی کوشش میں گاڑی کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ گیا،پیچھے سے آنے والا دوسرے ٹرالر نے پہلے ٹرالر کو زور دار ٹکر مار دی،تصادم کے نتیجے میں دوسرے ٹرالر کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک ٹرالر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا،ٹریفک پولیس اہلکار کے مطابق دونوں ٹرالر سیمنٹ سے لدے ہوئے تھے، حادثے کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔