چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ 24 نومبر سے ہوگی

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی و ایشین سکواش فیڈریشن ڈسپلنڑی کمیٹی کے چیئرمین گروپ کیپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے 26 نومبر کو، سیمی فائنل مقابلے 27 نومبر کو جبکہ 28 نومبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔چیمپئن شپ میں 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔