بال ٹیمپرنگ تنازع‘ پیٹ کمنز اپنے موقف پر ڈٹ گئے

سڈنی (آئی این پی)آسٹریلوی کرکٹ میں 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی ۔کیمرون بینکرافٹ کی جانب سے 4 ہزار الفاظ پر مشتمل تفصیلی بیان سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے واقعے سے لاعلمی کے اپنے سابقہ موقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔بینکرافٹ نے اپنے بیان میں جنوبی افریقا کے خلاف پورٹ الزبتھ اور کیپ ٹان ٹیسٹ کے دوران گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے متعلق کئی اہم تفصیلات بیان کی ہیں۔ان کے انکشافات عثمان خواجہ کے اس دعوے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو اس معاملے کا علم تھا۔کمنز کے ایجنٹ نیل میکسویل نے کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمنز گزشتہ آٹھ برس سے اپنے مقف پر قائم ہیں اور ان کے بیان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کے مطابق کمنز نے ٹیم کی ساکھ بحال کرنے کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔