مجھے گھر کے کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں‘ شاہ رخ خان

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ منت گوری کا گھر ہے، مجھے گھر کے کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔حال ہی میں شاہ رخ خان نے دبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں میزبان معروف فلم ساز کرن جوہر نے ان سے سوال کیا کہ آپ کو اپنے ہی گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے؟اداکار نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ گھر میں مجھے تقریبا کسی بھی معاملے میں فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔شاہ رخ خان نے واضح کیا کہ منت دراصل اہلیہ گوری خان کا گھر ہے اور میں وائی فائی، کھانے پینے، رنگوں، پینٹنگز، سیڑھیوں، روشنیوں اور فرنیچر جیسے معاملات پر بھی اپنی رائے نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں مجھے کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں، ہم نہ وائی فائی کے بارے میں بات کر سکتے ہیں، نہ بستر پر کھانا کھا سکتے ہیں، نہ رنگوں اور پینٹنگز کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں، سیڑھیوں، لفٹ، چھت، فانوس اور روشنیوں کے معاملے میں بھی ہم کچھ نہیں بول سکتے۔