اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کا کمرہ عدالت میں آنے سے قبل بلڈ پریشر بڑھ گیا، جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی گزشتہ برس دل کے عارضے میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں۔