سابق شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات نے بیٹی کی جذباتی صحت کو متاثر کیا:سلمیٰ حسن

سابق شوہر کے ساتھ کشیدہ تعلقات نے بیٹی کی جذباتی صحت کو متاثر کیا:سلمیٰ حسن

اداکارہ سلمیٰ حسن نے اپنی نجی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران سلمیٰ حسن نے بتایا کہ سابق شوہر اظفر علی کے ساتھ اختلافات نے ان کی بیٹی فاطمہ کی جذباتی صحت پر گہرا اثر ڈالا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فاطمہ صرف آٹھ ماہ کی تھی جب اس نے غیرمعمولی رویے دکھانا شروع کیے، جیسے زمین پر لیٹ جانا، سختی سے خود کو اکڑنا اور کبھی کبھی سانس روک لینا۔ مختلف ماہرینِ نفسیات سے رجوع کے بعد ایک تھیراپسٹ نے کہا کہ اصل مسئلہ بچی میں نہیں بلکہ ماں کی جذباتی کیفیت میں ہے۔سلمیٰ حسن کا کہنا ہے کہ ابتدا میں وہ سمجھتی تھیں کہ شاید ماہرین غلط ہیں، مگر بعد میں حقیقت کا ادراک ہوا کہ فاطمہ وہی محسوس کر رہی تھی جو وہ اندر سے گزر رہی تھی۔

واضح رہے کہ سلمیٰ اپنی بیٹی فاطمہ کی سنگل مدر ہیں۔ ان کی پہلی شادی اداکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے ہوئی تھی، جو بعد میں نوین وقار سے تعلقات اور شادی کے باعث ختم ہوگئی۔سلمیٰ حسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز مشہور سٹ کام ’’سب سیٹ ہے‘‘ سے کیا، اور ان کے معروف ڈراموں میں ’’خانی‘‘، ’’بددعا‘‘، ’’مجھے پیار ہوا تھا‘‘، ’’پیار کے صدقے‘‘، ’’فری ٹیل‘‘، ’’عشق مرشد‘‘، ’’جان سے پیارا جونی‘‘ اور ’’بھرَم‘‘ شامل ہیں۔