انگلش میری مادری زبان ہے، سلمیٰ حسن کا انکشاف

انگلش میری مادری زبان ہے، سلمیٰ حسن کا انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی پس منظر سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔

شو کے دوران، گیم سیگمنٹ کے دوران سلمیٰ حسن نے پہلی بار اپنی والدہ کے پس منظر اور اپنی مادری زبان کے بارے میں بات کی۔سلمیٰ حسن نے بتایا کہ ان کی مادری زبان اردو نہیں ہے، اور اس وجہ سے بعض اوقات الفاظ کے استعمال میں غلطی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی قومی زبان انگریزی ہے کیونکہ ان کی والدہ جزوی طور پر برطانوی تھیں جبکہ ان کی نانی مکمل طور پر برطانوی تھیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اردو کے حروفِ تہجی کو اچھی طرح جانتی ہیں اور انہیں پڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سلمیٰ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز کامیاب کامیڈی سیریل "سب سیٹ ہے" سے کیا تھا اور اس کے بعد کئی معروف ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں "پیار کے صدقے"، "کاہنی"، "بددعا"، "مجھے پیار ہوا تھا"، "فیری ٹیل" اور دیگر شامل ہیں۔ ان دنوں وہ ڈراموں "جان سے پیارا جونی" اور "بھرم" میں اپنی بہترین پرفارمنس دے رہی ہیں، جسے ناظرین پسند کر رہے ہیں۔