افسوسناک واقعہ اری کیپاکے علاقے میں پیش آیا‘حادثہ میں24افراد زخمی ہو گئے
لیما(آئی این پی)پیرو میں ایک دو منزلہ بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔خبرایجنسی کے مطابق حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اری کیپاکے علاقے میں پیش آیا۔اری کیپا کے ریجنل ہیلتھ مینیجر والٹر اوپورٹو نیبتایا کہ ہمارے پاس 37 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 24 افراد زخمی ہیں۔