بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے ،36افرادزخمی ہیں،ٹریفک چیف
لاپاز(یواین پی)بولیویا کے وسطی علاقے کوچابامبا میں ایک بس کیکھائی میں گرنے کے باعث 17افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق بولیویا کے قومی ٹریفک چیف عمر زے گادا نے بتایا کہ حادثہ ایک تنگ اور خطرناک موڑ پر پیش آیا۔علاقائی پولیس کمانڈر روجر کوستاس کے مطابق زخمیوں میں 23 سالہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں قریبی شہر کیلاکویو کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے اور وہ تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔پولیس نے ڈرائیور کو غیر محتاط ڈرائیونگ اور غیر ارادی قتل کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے اس امکان کو بھی رد نہیں کیا کہ مکینیکل خرابی حادثے کی وجہ ہو سکتی ہے۔