سوڈان میں خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے:تنظیم

 قحط سے متاثرہ دارفور میں  11 ملین خواتین اور لڑکیوں کو  شدید عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
جنیوا(آئی این پی )اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ قحط سے متاثرہ دارفور میں تقریبا 11 ملین خواتین اور لڑکیوں کو کھانے کی شدید عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کھانے کی تلاش کے دوران انہیں جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے