اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروسز کے حصول سے متعلق صارفین کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین براہِ راست لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکتے ہیں، وی پی این رجسٹریشن کیلئے اب پی ٹی اے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔پی ٹی اے کے مطابق وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ، وی پی این سروسز اب کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (ڈیٹا) لائسنس کے تحت آئیں گی۔