کوئٹہ تا پشاور جعفر ایکسپریس پانچویں روز بھی معطل رہی،آج سے چلے گی

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس پانچویں روز بھی معطل رہی ۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جعفر ایکسپریس سروس 13 نومبر تک معطل کی گئی تھی، آج (جمعہ) سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے معمول کے مطابق چلے گی۔دوسری طرف کراچی جانے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے، پشاور سے جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لئے  روانہ ہوگئی