لاہور (کورٹ رپورٹر) پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالرکے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے، پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے ۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ عدالت کو برطانیہ کے 1950ء لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کیلئے مداخلت کرنی چاہیے، جس کے تحت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔