انگلش کرکٹ بورڈ کا کاونٹیز کیلئے سخت مالی قوانین متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کاونٹیز کیلئے سخت مالی قوانین متعارف کرنے والا ہے۔نئے قوانین کے تحت مسلسل خسارے میں جانے والے کلبز کے چیمپئن شپ پوائنٹس منہا کرلیے جائیں گے۔پہلے یہ نظام آزمائشی طور پر لایا جائے گا تاکہ کاونٹیز خود کو ایڈجسٹ کر سکیں تاہم 2028 سے باقاعدہ سزائیں نافذ ہوں گی۔نئے مجوزہ قوانین کے مطابق کاونٹی کلبز کو 4 سال کے عرصے میں منافع میں رہنا ہوگا۔اگر وہ مسلسل خسارے میں رہیں تو پہلے سال ای سی بی کی طرف سے وارننگ ملے گی، دوسرے سال ’معطل‘ پوائنٹس کی سزا ہوگی جبکہ تیسرے سال باقاعدہ پوائنٹس کی کٹوتی شروع ہوجائے گی۔