بڑا جانور ڈیرھ لاکھ سے دو لاکھ میں دستیاب ، کالے،سفید بچھرے کی جوڑی کی قیمت14 لاکھ
لاہور(آئی این پی )عید قربان میں چند روز باقی رہ گئے ،لاہور میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔ ایل ڈی اے مویشی منڈی میں چھوٹے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ بڑا جانور ڈیرھ لاکھ سے دو لاکھ میں دستیاب ہے ۔ کالے اور سفید بچھرے کی جوڑی کے 14 لاکھ مانگے جا رہے ہیں،چولستانی نسل کے بیل بھی 2 سے 4 لاکھ میں دستیاب ہیں۔ منڈی میں رفتہ رفتہ جانوروں کی تعداد بڑھ رہی ہے اورموسم گرم ہونے کی وجہ سے گاہک ابھی کم کم نظرآرہے ہیں۔بیوپاری اس امید کا اظہار کر رہیہیں کہ جانور کی منہ مانگی قیمت مل جائے گی۔