ٹرمپ کا سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور

سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا میری عزت افزائی ہوگی: ریاض میں خطاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔ ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا میری عزت افزائی ہوگی، ان کی خواہش اور خواب یہ ہے کہ سعودی عرب جلد ہی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا، ایسا ہوا تو یہ مشرقِ وسطیٰ کے مستقبل کیلیے بہت اہم پیش رفت ہوگی۔ امریکی صدر نے ریاض میں سعودی امریکن انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کو بھی امن کی پیشکش کی اور کہا کہ دنیا میں امن کے لئے ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں بہت کارنامے انجام دیے، چین نے امریکا پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کی، ہم مزید کمی لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ چین نے امریکی مصنوعات کیلیے دروازے کھولنے کی اجازت دے دی، امریکا میں بیورو کریسی کو کافی حد تک محدود کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک معاہدوں کیلیے وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں۔