بیرسٹر سیف کا بیان: عمران خان کو جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے

بیرسٹر سیف کا بیان: عمران خان کو جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جعلی مقدمات میں مزید جیل میں رکھنا قوم کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔

 ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر پاکستانی قوم متحد ہوچکی ہے، اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی مقدمات ختم کرنا ناگزیر ہے۔بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع کو ضائع نہ کرے اور فوری طور پر عمران خان کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبول لیڈر ہیں اور ان کے خلاف مقدمات کو سیاسی مقاصد کے لیے جاری رکھنا قومی مفاد کے خلاف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ بھارت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، اور پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو زمین بوس کیا۔ بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فسطائی رویہ ترک کیا جائے تاکہ قومی اتحاد کو مضبوط کیا جا سکے۔