سمندری سطح پر سیکڑوں روشن نقاط ،چینی ماہی گیروں کی خلاء سے حیران کن تصویر جاری

 بیجنگ (آئی این پی )بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے لی گئی ایک حالیہ تصویر نے دنیا کو حیران کر دیا، جب سمندری سطح پر سیکڑوں روشن نقاط واضح دکھائی دئیے۔ یہ روشنیاں دراصل چین کے جدید ماہی گیری بیڑے کی کشتیاں تھیں، جو سمندر کی وسعتوں میں ماہی گیری میں مصروف عمل ہیں، اور یہ منظر اتنا واضح اور روشن ہے کہ خلاء سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔چین کا ماہی گیری کا بیڑا دنیا کا سب سے بڑا ہے، جس میں تقریباً 2,700کشتیاں شامل ہیں۔ یہ بیڑا نہ صرف چین کے عوام بل کہ دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو سمندری غذا فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔