چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے

 2 گاڑیاں ،شاہدرہ ریس کورس اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق شفیق آباد میں فرید سے 3لاکھ روپے اور موب آل فون،ہنجروال میں یاسین سے 2لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون۔مغل پورہ میں شمشاد سے2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نوابکوٹ میں جبار سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون۔گڑھی شاہو میں معین سے2لاکھ 15ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔لٹن روڈ اور جنوبی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ریس کورس اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔