ای چالان میسج میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا، نہ ہی آن لائن ادائیگی کی ہدایت دی جاتی ہے: سیف سٹی
لاہور (کرائم رپورٹر)ای چالان کے نام پر فراڈ کا انکشاف ہو ا ہے ، سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ای چالان کے نام پر جعلی ایس ایم ایس کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے والے گروہ متحرک ہیں، شہری ہوشیار رہیں۔ ترجمان کے مطابق سیف سٹی کی جانب سے ای چالان کا آفیشل میسج صرف ’’9915‘‘سے بھیجا جاتا ہے، سیف سٹی کے ای چالان میسج میں کسی قسم کا لنک شامل نہیں ہوتا، نہ ہی آن لائن ادائیگی کی ہدایت دی جاتی ہے، 9915سے آنے والے میسج میں لنک یا بینک معلومات طلب کی جائیں تو شہری فوری احتیاط برتیں۔