پاکستان کو قومی حکومت کی طرف جانا پڑے گا، فواد چوہدری

 حکومت روز ایسے اقدامات کرتی ہے، جس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہے
 لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ ایسے حالات ہیں کہ پاکستان کو قومی حکومت کی طرف جانا پڑے گا۔  لاہور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نیکہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی جتنی متوازن ہے، اندرونی پالیسی اتنی ہی متنازع ہے۔ حکومت روز ایسے اقدامات کرتی ہے، جس سے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندر مسائل اور بڑھ رہے ہیں