شہریوں سے وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروپ گرفتار

شہریوں سے وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروپ گرفتار

لاہور: دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروپ گرفتار

لاہور میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے 3 رکنی سنیچر و ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور کے مختلف علاقوں سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے ہوئے شہریوں کی ریکی کرتے تھے اور موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان علی، زوہیب اور فیضان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں، اور پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔