پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

 اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔  اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب میں  راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔